0
Wednesday 13 Feb 2013 01:23
آئی اے ای اے کے ساتھ جامع سمجھوتہ کیلئے تیار ہیں

ایران کیساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے امریکہ کو اپنی نیک نیتی ثابت کرنا ہوگی، رامین مہمان پرست

ایران کیساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے امریکہ کو اپنی نیک نیتی ثابت کرنا ہوگی، رامین مہمان پرست
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے آج اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ کل (بدھ کو) تہران میں ایران اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں جائز اور قانونی حقوق کی بنیاد پر انجام پا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کا وفادار رکن ہونے کی حیثیت سے ایران اس سلسلے میں پائے جانے والے تمام ابہامات دور کرنے اور ایک جامع منصوبے کے حصول کے لئے تیار ہے۔ رامین مہمان پرست کا کہنا تھا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان کسی سمجھوتے تک پہنچنے کا امکان روشن ہے اور اس کے لئے صرف اتنا ہی کافی ہے کہ این پی ٹی کی بنیاد پر ایران کے ایٹمی حقوق کو پوری طرح تسلیم کرلیا جائے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر مبنی امریکی حکام کی پیشکش کے بارے میں کہا کہ مذاکرات کرنے کے بارے میں امریکی حکام کے ہر دعوے یا اعلان آمادگی کا اسی وقت جائزہ لیا جاسکتا ہے، جب امریکی حکام نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے اور ان کی طرف سے ایران پر ڈالے جانے والے دباؤ اور دھمکیوں کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہوجائے گا لیکن فی الحال امریکیوں کے رویہ میں ایسی کوئی بھی چیز نظر نہیں آتی۔
خبر کا کوڈ : 239237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش