0
Wednesday 13 Feb 2013 15:51

نیاصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوہشات کے مطابق بننا چاہیے، سکندر بوسن

نیاصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوہشات کے مطابق بننا چاہیے، سکندر بوسن
 اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیرخوراک وزاعت، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ ہم نے سب سے پہلے سرائیکی عوام کے لئے ریلی نکالی ہم پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن) کے جنوبی صوبے کے حوالے سے ڈرامہ بازی کو نہیں مانتے۔ صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوہشات کے مطابق بننا چاہیئے ہم اب اس تحریک کو اچھے طریقے سے چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے ملتان میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سکندر بوسن نے کہا کہ جب میں وزیر خوراک تھا اس وقت آٹا گیارہ روپے کلو تھا اب 45روپے ہے۔ یوریا کی بوری 350رو پے تھی اب 1700روپے کی ہے۔ ڈی اے پی کی بوری11سوکی تھی اب 4ہزار کی ہے۔ حکومت نے غریب عوام کو مارنے کا پروگرام بنایاہواہے۔ عریب سارے دن کی محنت کے بعد روٹی کو ترس رہا ہے اور حکومتوں نے روٹی غریب کے منہ سے دور کر دی ہے۔
 
سکندر بوسن نے مزیدکہا کہ لوگوں کو جنرل الیکشن میں ان موجودہ حکمرانوں کے خلاف ووٹ کاسٹ کرنا ہوگایہی عوام کا سب سے بہتر انتقام ہوگا۔ حکومت پانچ سالوں سے لوگوں کو سوائے جھوٹے دعوؤں کے کچھ نہ دے سکی۔ عوام کے پاس اب دو طاقت ہیں ایک ان کے خلاف ووٹ کا استعمال دوسرا عوام سرکوں پر نکل آئے اور اپنی پرچی کی طاقت ان کے خلاف استعمال کریں ایک روپے کی بھی کرپشن ہوتی ہے تو اس کا اثر عام عوام پر پڑتا ہے۔ انہوں نے تو مک مکا کیا ہواہے اس مک مکا میں حاجیوں کو بھی نہی چھوڑا اس نظام کو نہ بدلہ گیا تو پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ عوامی جلسہ سے ملک گل محمدگرا، ملک محمد اشرف گرا، ملک مشتاق گرا، ملک محمد ریاض گرا، ملک ممتازگرا، ملک محمد اسماعیل گرا، ملک ظفر حسین گرا، ملک الطاف گرا، مشتاق کالرو، حاجی اقبال شیخانہ، اعظم حیات بوسن، مجاہد سندیلہ، خادم حسین سندیلہ، رسول بخش سندیلہ، طالب سپاہی، خضر حیات، رانا وحید مصطفی، رانا افتخار، خالد رسول، ظفر گرا، دلاورحسین گرا، نذیرگرا، عبدالحمید گرا، عاشق ملکی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 239338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش