0
Friday 15 Feb 2013 21:24
بھارت نے اخلاق احمد کی میت پاکستان کے حوالے کر دی

پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ، فوجی جوان کے قتل پر شدید احتجاج

پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ، فوجی جوان کے قتل پر شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے پاک فوج کے جوان اخلاق احمد کی میت پاکستان کے حوالے کر دی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان اخلاق احمد کی تدفین ہفتے کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاوٴں کلرسیداں میں کی جائے گی۔ پاک فوج کے جوان کی میت لام سیکٹر میں فلیگ میٹنگ کے دوران پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی۔ فوجی جوان کو غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے پر جمعرات کی رات نوشہرہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے قتل کر دیا تھا۔ پاکستان نے بھارت سے اپنے فوجی کی لاش واپس کرنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے واقعے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس طرح کا واقعہ دونوں ممالک میں پہلے سے موجود معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی فوجی کی ہلاکت پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے اس واقعے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے واقعے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں اسطرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس طرح کا واقعہ دونوں ممالک میں پہلے سے موجود معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور اسطرح کے واقعات سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی فوجی نے غلطی سے سرحد عبور کی اور پاکستانی فوجی کو قتل کرنا افسوس ناک ہے۔ پاکستان کی جانب سے واقعہ پر شدید احتجاج کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ بائیس سالہ اخلاق کلر سیداں کا رہائشی تھا پاکستان کی جانب سے اس واقعہ پر شدید احتجاج کر تے ہوئے اسے غیر انسانی اور بہیمانہ اقدام قرار دیا۔ ترجمان کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ماضی میں بھارتی فوجی ایسی واقعات کے مرتکب ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 239882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش