0
Sunday 17 Feb 2013 03:13

سانحہ کوئٹہ گذشتہ سانحات پر کاروائی نہ ہونے کا نتیجہ ہے، علامہ نیاز حسین نقوی

سانحہ کوئٹہ گذشتہ سانحات پر کاروائی نہ ہونے کا نتیجہ ہے، علامہ نیاز حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ان حالات کا نتیجہ قرار دیا جن میں گذشتہ سانحات کے بعد دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کاروائی نہ کی گئی جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ حکم قرآن کے تحت قصاص پر علمدر آمد کیا جاتا تو بے گناہ شہریوں کی قیمتی جانیں دہشت گردی کی بھینٹ نہ چڑھتی۔ علامہ نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے اور ان کے ٹھکانے تباہ کرنے کے لئے پاک فوج کی مدد لی جائے۔
خبر کا کوڈ : 240238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش