0
Sunday 17 Feb 2013 11:25

بھارت عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے، عبدالرشید ترابی

بھارت عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے، عبدالرشید ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جہاد کے علاوہ مسئلہ کشمیر کا اور کوئی حل نہیں۔ بھارت کے عزائم واضع ہیں قوم صدمے کا شکار ہے ہمارا قومی ضمیر اگر زندہ ہے تو اس چیلنج کو قبول کریں۔ افضل گورو کا عدالتی قتل کر کے بھارت نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو پرامن حل نہیں چاہتا۔ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ بھارتی فرعونیت کا نوٹس لے بھارت صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ قاضی حسین احمد بین الاسلامی شخصیت تھے انہیں خراج تحسین پیش کرنا یہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلا جائے انھیں اہل کشمیر سے زیادہ کشمیر سے محبت تھی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قاضی حسین احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت سابق سپیکر اسمبلی سردار سیاب خالد نے کی۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ اس وقت ملکی قیادت کا ویژن مفقود ہے تحریک آزادی کے بیس کیمپ کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی جرنل تک متکبرانہ بیانات دے رہے ہیں۔ افضل گورو جیسے کشمیریوں کے عدالتی قتل کیے جا رہے ہیں، سپاہیوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں ان حالات میں حکومت پاکستان ایک مزحمتی بیان سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتی بلکہ بھارت کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر سلامتی کونسل، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کے آٹھ دس سالہ یکطرفہ دوستی کی خواہشات کے باوجود بھارت کا یہ ردعمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 240282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش