0
Sunday 17 Feb 2013 17:18

ملتان، ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس اوکی سانحہ کوئٹہ کے خلاف دربار شاہ شمس سے چوک نواں شہر تک احتجاجی ریلی

ملتان، ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس اوکی سانحہ کوئٹہ کے خلاف دربار شاہ شمس سے چوک نواں شہر تک احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روزسانحہ کوئٹہ میں ہونے والی شہادتوں کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام دربار حضرت شاہ شمس تبریز سے چوک نواں شہر تک ریلی نکالی گئی، ریلی شاہ شمس دربار، علی چوک، دولت گیٹ چوک، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر چوک، فوارہ چوک سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پہنچی۔ ریلی میں مردوں اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے علم حضرت عباس (ع) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پرچم اُٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، دربار حضرت شاہ شمس کے سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی، شاعر اہلبیت شوکت رضا شوکت ودیگر موجودتھے۔ ریلی کے شرکاء نے لبیک یاحسین (ع)، حکومت مخالف، امریکہ مخالف، اسرائیل کے مخالف اور دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ : 240409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش