0
Sunday 17 Feb 2013 13:24

سانحہ کوئٹہ، لاہور کے مال روڈ پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا دھرنا شروع

سانحہ کوئٹہ، لاہور کے مال روڈ پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا دھرنا شروع
اسلام ٹائمز. مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے سانحہ کوئٹہ کے خلاف دھرنا شروع ہو گیا ہے۔ دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، علامہ سید مبارک موسوی، علامہ اظہر حسن اور آئی ایس او لاہور کے ڈویژنل صدر عابد حسین اور دیگر علماء کر رہے ہیں جبکہ دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او سمیت عزادار انجمنیں، خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان مظاہر شگری نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کے فطری دفاع کو اپنے سامنے سے ہٹانا چاہتا ہے جس کے بعد اس کے لئے پاکستان اور اس کی سرحدوں کو اپنے مقاصد میں استعمال کرنا مشکل نہیں رہے گا، یہی وجہ ہے کہ ملت تشیع خاص طور پر ہزارہ برادری کو مسلسل بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے خلاف ہمارا یہ دھرنا مرکزی قیادت کے حکم پر شروع کیا گیا ہے اور تا حکم ثانی ہم یہیں موجود رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے دلسوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دشمن اب بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، جس کی وجہ معصوم بچوں اور عورتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو معلوم نہیں کہ پاکستان بنانے والے کبھی بھی دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں تکفیری طاقتیں اور شرپسند عناصر شامل ہیں۔ مظاہر شگری نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام اور پاکستان سے کسی قسم کا تعلق نہیں وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کریں اور ان کے مطالبات کو تسلیم کریں۔
خبر کا کوڈ : 240314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش