0
Sunday 24 Feb 2013 00:49

پنجاب میں کالعدم جماعتوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع

پنجاب میں کالعدم جماعتوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع
اسلام ٹائمز۔ پولیس کی طرف سے کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کیخلاف صوبے بھر میں بڑی سطح پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لاہور اور کمالیہ سمیت پنجاب کے اکثر اضلاع میں کالعدم تنظیم کے افراد کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ ابتک کالعدم جماعت کے ملک اسحاق، غلام رسول اور اعظم طارق کے بیٹے معاویہ طارق سمیت کئی ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر بلااستثناء میرٹ پر کارروائی شروع کردی ہے اور جو بھی دہشتگردی میں ملوث پایا گیا، اسے نہ صرف گرفتار کیا جائیگا بلکہ عدالتوں سے سزا بھی دلوائی جائیگی۔ دوسری طرف لشکر جھنگوی کیخلاف جاری آپریشن پر اہل سنت والجماعت کے احتجاجات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہیں۔ مولانا احمد لودھیانوی کئی دفعہ ٹی وی ٹاک شوز میں باور کرا چکا ہے کہ ان کی جماعت کا لشکر جھنگوی سے کوئی تعلق نہیں، تاہم ان کی جماعت کی طرف سے لشکر جھنگوی کے افراد کی گرفتاری پر احتجاج نے ثابت کر دیا ہے کہ دونوں جماعتیں ملکر ہی کام کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 242022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش