0
Sunday 24 Feb 2013 21:30

کوئٹہ واقعات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے، لشکر جھنگوی کیخلاف ایکشن لولا لنگڑا تھا، رحمان ملک

کوئٹہ واقعات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے، لشکر جھنگوی کیخلاف ایکشن لولا لنگڑا تھا، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سارے صوبوں کو ایکشن لینا ہوگا، اگر حکومت پنجاب نے لشکر جھنگوی کے خلاف میرے لیٹرز پر عمل کیا ہوتا تو کوئٹہ میں اتنا بڑا سانحہ پیش نہ آتا۔ خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ اٹھارھویں ترمیم کے بعد لاء اینڈ آرڈر صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔ میرا کام اطلاع دینا ہے، اب صوبے اس کے خلاف کارروائی نہ کریں تو وہ کیا کرسکتے ہیں۔ کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر حملے کی 4 دن پہلے اطلاع دے دی تھی۔ اگر وہ نہیں روک سکے تو اس میں کس کا قصور ہے۔ کوئٹہ سانحہ کی ذمہ داری خود لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے۔ لشکر جھنگوی اور طالبان معصوم لوگوں کو مارتے ہیں، لشکر جھنگوی کے دو گروپ ہیں، ایک ملک اسحاق کا اور ایک مولانا احمد لدھیانوی کا، جو اہل سنت والجماعت کے نام سے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ملک اسحاق کو ہاوس اریسٹ کیا گیا اس طرح ایکشن میں جان نہیں آتی۔ لشکر جھنگوی کے خلاف پنجاب حکومت نے جو ایکشن لیا وہ لولا لنگڑا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کے خلاف بروقت کارروائی کرلیتی تو کوئٹہ محفوظ رہتا۔ انہوں نے سوال کیا کہ میٹرو بس سروس میں کون سے قوانین کا خیال رکھا گیا۔ جہانیاں میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ سات مرتبہ حکومت پنجاب کو لشکر جھنگوی کے خلاف کارروائی کا لکھا۔ اگر بروقت کارروائی کرلیتے تو آج کراچی اور کوئٹہ محفوظ ہوتے۔ پنجاب حکومت نے لشکر جھنگوی کے خلاف لولا لنگڑا آپریشن کیا۔ رحمان ملک نے کہ اسلام تہذیب سکھاتا ہے۔ شہباز شریف بدتمیزی کرنا بند کر دیں۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ میٹرو بس سروس میں قوانین کا خیال کس طرح رکھا گیا؟ رحمان ملک نے کہا لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان چند سکوں کے عوض بکے ہوئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 242308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش