0
Monday 25 Feb 2013 13:50

قوم اسلام دشمنوں کی سازش کو سمجھے، بھائی چارے اور یکجہتی کوفروغ دیا جائے، عبدالرحمن مکی

قوم اسلام دشمنوں کی سازش کو سمجھے، بھائی چارے اور یکجہتی کوفروغ دیا جائے، عبدالرحمن مکی
اسلام ٹائمز ۔ جماعتہ الدعوہ پاکستان کے مرکزی رہنما و اُمور خارجہ کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی کاکہنا تھا کہ اگر سربجیت کو بھارت بھیجا گیا تو ہم امریکی غلاموں واہگہ بارڈر پار کرادیں گے۔ بھارت اور امریکہ دونوں مل کر کراچی، بلوچستان اور شمالی علاقہ جات کو خاص طور پر دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے خانیوال میں جماعتہ الدعوہ کے زیراہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام سے جماعتہ الدعوہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، صوبائی رہنما نصر جاوید، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا عرفان محمود اور دیگر نے خطاب کیا۔ عبدالرحمن مکی کامزید کہناتھا کہ پاکستانی قوم اسلام دشمنوں کی سازش کو سمجھے، بھائی چارے اور یکجہتی کوفروغ دیا جائے تاکہ ملکی فضاء کو ہموار کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام منظم سازشوں کے تحت شان رسول (ص) اور شعائر اسلام کی گستاخیوں کا سلسلہ جاری ہے، حرمت رسول(ص) کا تحفظ ہمیں اپنی جان ومال سے بھی زیادہ عزیز ہے۔
خبر کا کوڈ : 242390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش