0
Wednesday 27 Feb 2013 02:49

جماعت اسلامی اقتدار میں آتے ہی جاگیرداروں کو احتساب کے عمل سے گزارے گی، آصف اخوانی

جماعت اسلامی اقتدار میں آتے ہی جاگیرداروں کو احتساب کے عمل سے گزارے گی، آصف اخوانی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پیپلزپارٹی کا دور سیاہ ترین دور ہے۔ چنگیز خان اور ہلاکوخان کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے۔ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی معیشت تباہ و برباد ہوچکی ہے۔ ملک میں امن و امان قائم کرنے اور بگڑتی صورتحال کو سنبھالا دینے کے لئے تمام اداروں کامل بیٹھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پرچند خاندانوں کی اجارہ داری ہے۔ ان کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ عوام اپنی سوچ کو بدلیں اور اپنے ووٹ سے باصلاحیت، باکردار اور صالح افراد کو منتخب کریں۔
 
آصف اخوانی کا کہنا تھا جماعت اسلامی واحد دینی جماعت ہے جس کی قیادت انہی صفات کی حامل ہے۔ عوام جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کو منتخب کریں تاکہ ملک میں اسلامی نظام کو عملاً نافذ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جماعت اسلامی اقتدار میں آتے ہی جاگیرداروں کو احتساب کے عمل سے گزارے گی اور قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لے کر قومی خزانہ میں جمع کرائے گی۔ بیروز گاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں پر مکمل کنٹرول کرتے ہوئے 5سال تک انہیں منجمد کردے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ عدل و انصاف کے لئے اسلامی نظام کا نفاذ کرکے جرائم کے خاتمہ کا بندو بست کرے گی۔ ملک کے اندر تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے۔ عوام دست و بازو بنتے ہوئے اس کے ہاتھ مضبوط کریں اور الیکشن میں جماعت اسلامی کو کامیاب کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 242783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش