0
Wednesday 27 Feb 2013 01:47

یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت تعلیم دشمنی ہے، محمد حسین محنتی

یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت تعلیم دشمنی ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی جانب سے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حیدرآباد ضلع ملک کا پانچواں اور سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے جس کی آبادی تقریبا 28 لاکھ ہے، تعلیمی بورڈ حیدرآباد سے ہر سال پچاس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات انٹر پاس کرتے ہیں لیکن اعلیٰ تعلیم سے اس لئے محروم ہیں کہ یہاں کوئی جنرل یونیورسٹی، میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز موجود نہیں۔ سندھ یونیورسٹی حیدرآباد میں قائم کی گئی تھی پھر اسے جامشورو منتقل کردیا گیا اسی طرح لیاقت میڈیکل کالج اور مہران انجینئرنگ کالج حیدرآباد کیلئے منظور کئے گئے تھے سندھ یونیورسٹی کی طرح ان اداروں کو بھی جامشورو میں رکھا گیا جو کہ مقامی طلبہ کے ساتھ ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ دونوں مل کر عوام سے کھیل کر رہے ہیں، طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے کے باوجود حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔ اب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے نورا کشتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اور پیپلز پارٹی مل کر صوبے میں حکومت کر رہی ہے مگر تعلیم، صحت، روزگار سمیت کسی ایک شعبے میں بھی پیش رفت نہیں کی گئی اب جب کہ انتخابات سر پر ہیں عوامی ہمدردی سمیٹنے کیلئے یونیورسٹی کے قیام اور مخالفت کی بحث کا بازار گرم کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 242770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش