0
Saturday 2 Mar 2013 21:25

پشاور، طالبان کی تجارتی پلازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی

پشاور، طالبان کی تجارتی پلازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور کے معروف تجارتی مراکز بلور پلازہ اور ٹائم سنٹر کو بموں سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کینٹ میں واقع مصروف ترین تجارتی مراکز بلور پلازہ اور ٹائم سنٹر میں موبائل فونز اور دیگر لوازمات کی خرید و فروخت کا کاروبار ہوتا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے تحریری طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ دونوں پلازوں میں کاروبار کرنے والے افراد غیر شرعی اور بے حیائی پھیلانے والے کام چھوڑ دیں اور صرف موبائل فون کی خرید و فروخت کریں۔ فوٹیج لوڈنگ کا کام ایک ہفتے کے اندر ختم نہ کرنے پر دونوں پلازوں میں دھماکوں کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔ تحریری وارننگ میں کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ اگر مکروہ کاروبار ترک نہ کیا گیا تو بشیر بلور کی طرح بلور پلازہ اور ٹائم سنٹر کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 243477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب