0
Monday 4 Mar 2013 11:03

اورنگزیب فاروقی سے ملاقات، متحدہ واضح کرے کہ وہ دہشتگردوں کی حامی ہے یا مخالف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

اورنگزیب فاروقی سے ملاقات، متحدہ واضح کرے کہ وہ دہشتگردوں کی حامی ہے یا مخالف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان
اسلام ٹائمز۔ ممتاز ایٹمی سائنسدان اور تحریک تحفظ پاکستان کے سرابراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کراچی عباس ٹاؤن سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ سے ایک روز قبل متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کی کالعدم لشکر جھنگوی کے رہنماء اورنگزیب فاروقی سے ملاقات لمحہ فکریہ ہے۔ متحدہ کے رہنماء بتائیں کہ وہ دہشتگردوں کے حامی ہیں یا مخالف ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ بتائے کہ وہ اس ملاقات سے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے شرم کا مقام ہے کہ ساری سکیورٹی سیاسی رہنماؤں کے پاس ہے، جبکہ عوام دہشتگردوں کے ہاتھوں مر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ نسل کشی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 244043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش