0
Wednesday 6 Mar 2013 18:22

مسلمان پاکستان میں ہونے والے سانحات پر خاموش نہ رہیں، آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

ہفتہ والے دن حوزہ علمیہ قم میں تعطیل اور احتجاج کا اعلان
مسلمان پاکستان میں ہونے والے سانحات پر خاموش نہ رہیں، آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی
اسلام ٹائمز[قم]- آج بدھ کے روز آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی، مرجع عالیقدر شیعیان جھان نے اپنے درس خارج میں پاکستان میں ہونے والی دہشتگردانہ کاروائیوں کی شدید انداز میں مذمت کی۔ آپ نے کہا کہ کراچی میں پیش آنے والا سانحہ ایک بہت بڑی مجرمانہ کاروائی ہے اس سے پہلے بھی تکفیری وہابیوں کی طرف سے کوئٹہ میں ایک بہت بڑا سانحہ ہوا کہ جس میں بہت سے بے گناہ انسانوں کو شہید کر دیا گیا۔
آپ نے مزید کہا: کراچی میں ۱۵۰ کلو وزنی بم کے دھماکے میں ۴۵ سے زائد لوگوں کی شہادت اور کئی سو انسانوں کا زخمی ہونا معمولی بات نہیں ہے، اس مسئلہ میں خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیئے۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے معروف استاد نے مزید فرمایا: مراجع تقلید نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہفتہ والے دن اپنے دروس کی تعطیل کریں گے اور صبح ۱۰ بحے مسجد اعظم قم میں احتجاجی جلسہ ہو گا جس میں دینی طلاب پاکستان کے حکمرانوں کو اپنے پیغام سے آگاہ کریں گے اور پاکستان میں بسنے والے شیعہ مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔
آپ نے کہا: ہمارا حکومت پاکستان کو یہ پیغام ہے کہ اگر وہ حقیقتا لوگوں کے جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتی تو حکومت چھوڑ دے تاکہ مضبوط لوگ اقتدار کو ہاتھ میں لیں، ہر حکومت کا سب سے پہلا فریضہ لوگوں کو امن عامہ کی فراہمی ہے اور آپ امن عامہ کو برقرار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے پوری دنیا کے شیعہ مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے میں خاموش نہ رہیں اور کہا: مٹھی بھر بے ایمان تکفیری وحشی وہابیوں نے دنیا کی یہ حالت بنا دی ہے۔
آپ نے حکومت ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلہ میں بھر پور اعتراض کرے اور اس مسئلے سے اتنی آسانی سے نہ گزرے۔
خبر کا کوڈ : 244779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش