0
Thursday 7 Mar 2013 22:25

ملتان، مجلس وحدت مسلمین کا مظفرآباد میں نئے یونٹ کا قیام، شاہد حسین کاظمی سیکرٹری جنرل منتخب

ملتان، مجلس وحدت مسلمین کا مظفرآباد میں نئے یونٹ کا قیام، شاہد حسین کاظمی سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان کے علاقے مظفرآباد (اسماعیل آباد) میں نئے یونٹ کا قیام عمل میں آ گیا۔ یونٹ سازی کی تقریب کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ وحدت میڈیا سیل ملتان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یونٹ سازی کی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کے علاوہ علاقے کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کرکے مجلس وحدت مسلمین کے منشور کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملت کی بیداری کے اس سفر میں پوری قوم ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ ہے۔ آخر میں اکثریت رائے سے سید شاہد حسین کاظمی کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کے دُکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔
خبر کا کوڈ : 245069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش