0
Saturday 9 Mar 2013 10:25

پشاور، ایرانی کونسلر جنرل کی پشاور یونیورسٹی کے وی سی سے ملاقات

پشاور، ایرانی کونسلر جنرل کی پشاور یونیورسٹی کے وی سی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے کونسلر جنرل حسن درویش وند نے پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی امور سمیت ایران اور پاکستان کی یونیورسٹیوں کے مابین مفاہمت کی یاداشتوں کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

کونسلر جنرل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم اور دیگر شعبوں میں اشتراک ایران کی اولین ترجیح ہے اور انکی یہ خواہش ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں ایرانی طلبہ کو پشتو اور اردو زبان کے خصوصی شارٹ کورس کروائے جائیں۔ وائس چانسلر نے کونسلر جنرل کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی یونیورسٹی میں ایرانی طلبہ زیر تعلیم ہیں اور انہیں اپنے طلبہ کی طرز پر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی بیرونی ممالک کے طلبہ کی تعداد کو بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔ اور ایرانی طلبہ کو مختلف شعبہ جات میں داخلوں کے لئے خصوصی معاونت اور رہنمائی فراہم کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 245383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش