0
Friday 8 Mar 2013 16:30

طالبان نے مغوی وائس چانسلر اجمل خان کی ایک اور ویڈیو جاری کردی

طالبان نے مغوی وائس چانسلر اجمل خان کی ایک اور ویڈیو جاری کردی
اسلام ٹائمز۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مغوی وائس چانسلر اجمل خان کی ایک اور ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان ان کی رہائی کے بارے میں باقی تمام باتوں کا تصفیہ ہوچکا ہے تاہم اس سلسلے میں صرف ان تین افراد کی رہائی کا معاملہ آڑے آرہا ہے جو ان کے اغوا میں ملوث تھے۔ ایک کچی دیوار کے ساتھ کھڑے ہوئے مغوی وی سی کا یہ پیغام ویڈیو کی صورت میں 2 منٹ 27 سیکنڈ دورانیہ پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ پوری قوم سے اپنی رہائی کے سلسلے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اور کہا ہے کہ طالبان کی قید میں انہیں اڑھائی سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ مغوی وی سی کا کہنا ہے کہ ان تین افراد کی رہائی کونسی بڑٰی بات ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور اے این پی کے صدر اسفندیار ولی خان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انکی رہائی کے لئے طالبان کے تین مطلوبہ افراد کو رہا کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ دل کے مریض ہیں اور وہ جس علاقے میں ہیں۔ وہاں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ طالبان حتی المقدور انکا خیال رکھ رہے ہیں۔ اس حالیہ ویڈیو میں پچھلی دو ویڈیوز کی نسبت مغوی وی سی کی صحت نسبتا اچھی لگ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 245235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش