0
Wednesday 13 Mar 2013 17:54

انقلابی طاقتیں اتحاد و وحدت سے ملت کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہیں، اطہر عمران طاہر

انقلابی طاقتیں اتحاد و وحدت سے ملت کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہیں، اطہر عمران طاہر
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ سینیئرز کی انتھک محنت کے نتیجے میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا پرشکوہ اجتماع ہوا جس پر ہم تمام سنیئرز، امامیہ طلبہ، علماء کرام، خواہران، خانوادہ شہداء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقان شہید ڈاکٹر کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی کامیابی کے بعد ہماری ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور انشاءاللہ ان ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کے سابقین تنظیم کا اثاثہ ہیں۔ اطہر عمران طاہر نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان خط امام (رہ) کی پیرو اور پاکستان میں نظام ولایت کی سفیر رہی ہے اور اپنے اس نظریہ میں واضح ہے کہ آئی ایس او اتحاد بین المسلمین و مومنین کی داعی ہے اور ہمیشہ اس پر کاربند رہی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 246039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش