0
Tuesday 12 Mar 2013 18:55

پاک ایران گیس پائپ منصوبہ کا افتتاح امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

پاک ایران گیس پائپ منصوبہ کا افتتاح امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح پر دونوں ملکوں کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور ایرانی صدر احمدی نژاد کا منصوبے کو حتمی شکل دینا جرات مندانہ اقدام ہے۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں علامہ جعفری نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے جہاں پاکستان کو توانائی بحران حل کرنے میں مدد ملے گی، وہیں اس معاہدے کی بدولت دونوں ملکوں کے عوام میں مزید قربت پیدا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا امریکی دباؤ کے باوجود منصوبے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کرنا ثابت کرتا ہے کہ اگر حکمران بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ دونوں ملکوں کے صدور نے گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کرکے تاریخ ساز کام سرانجام دیا ہے، جسے دونوں ملکوں کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اگر حکمران ملکی مفاد میں فیصلے کریں تو عوام کی تائید ان کے شامل حال ہوگی۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امریکی پیٹ میں پیدا ہونا والا مروڑ ثابت کرتا ہے کہ امریکہ پاکستان کا خیرخواہ نہیں۔ ایک طرف امریکہ پاکستان کے دشمن بھارت کے ساتھ ایٹمی معاہدے کرتا ہے تو دوسری جانب توانائی بحران کے حل کے حوالے سے پاکستان کے ہمسایوں سے ہونے والے معاہدوں کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے، جو عوام پر اس کی منافقت کو عیاں کرتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 246263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش