0
Tuesday 12 Mar 2013 14:27

ضیاءالحق کا پالا ہوا تکفیری گروہ محب وطن طبقہ کو نشانہ بنا رہا ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

ضیاءالحق کا پالا ہوا تکفیری گروہ محب وطن طبقہ کو نشانہ بنا رہا ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سانحہ بادامی باغ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی کے زیراہتمام چیئرنگ کراس اسمبلی ہال پنجاب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہزادہ علی ذوالقرنین، سیکرٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری، گوہر عباس اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں چاہے وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو اور پر مظلوم کے حامی ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور ظلم و بربریت کا آغاز ظالم حکمران ضیاءالحق کے دور میں ہوا اور ضیاء کے دور کا پالا ہوا تکفیری گروہ آج محب وطن پاکستانیوں جن میں خصوصاً ملت تشیع جو کہ اس ملک کا فطری دفاع ہے، افواج پاکستان، قانون نافذ کرنیوالے ادارے، سکیورٹی فورسز، اولیاء اللہ کے مزارات، اقلیتی برادری اور درود والوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاکہ پاکستان کو غیرمستحکم کرکے غیر ملکی ایجنڈے کامیاب کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم بیدار ہوچکی ہے اور پوری قوم یہ جان چکی ہے کہ اس شدت پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے پیچھے اسی کالعدم دہشت گرد ٹولے کا ہاتھ  ہے جو اپنے سوا کسی کو مسلمان اور انسان نہیں سمجھتا۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں پر ہونے والی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایک شخص کے جرم کی آڑ میں بے گناہ اقلیتی برادری کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، پنجاب حکومت کو چاہیے کہ ان شدت پسندوں اور کالعدم جماعت کے رہنماؤں کی سرپرستی چھوڑ کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ بعد ازاں علامہ عبدالخالق ااسدی نے چیئرنگ کراس پر صحافی برادری کی جانب سے لگائے جانیوالے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کرکے اُن سے اظہار یکجہتی کیا اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین صحافی برادری کیساتھ اُن کے حقوق کے حصول کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 246223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش