0
Thursday 14 Mar 2013 17:36

چارسدہ، دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد قتل

چارسدہ، دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ تھانہ ترناب کے حدود شاہی کلالی میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین نے فرئنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تفصیلات کے مطابق پرانی دشمنی کے بنا پر ملزمان سجاد، ہاشم، شہزاد پسران شیر علی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اشتہاری مجرم فرمان علی ولد ابراہیم ساکن ترناب پائندہ خیل اور محمد امان ولد رحیم خان ساکن تیراہ خیبر ایجنسی کو ہلاک کردیا۔ ارتکاب جرم کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترناب پولیس نے مقتول فرمان علی کے بھائی شاہد علی کے بیان پر مذکورہ ملزمان کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 246625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش