0
Wednesday 27 Feb 2013 00:27

مردان میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

مردان میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں محافظ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ مردان پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار ایک پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھا اور اس پر دو افراد نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ یاد رہے کہ یہ مہم آج ہی شروع ہوئی تھی۔ یہ واقعہ تھانہ شیخ ملتون ٹاؤن کی حدود میں واقع ایک گاؤں خوا کلے میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کا نام سید محمد تھا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ایک نمائندہ حمیرا کے مطابق انھیں خطرات لاحق ہیں لیکن وہ یہ کام ضرور کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تو وہ اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے سر انجام دے سکیں گی۔
خبر کا کوڈ : 242754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش