0
Saturday 16 Mar 2013 19:33

ہر وہ منصوبہ جو پاکستان کی ترقی کیلئے ناگزیر ہوگا بغیرکسی دبائو کے اُسے عملی شکل دینا ضروری ہے، ناصر عباس شیرازی

ہر وہ منصوبہ جو پاکستان کی ترقی کیلئے ناگزیر ہوگا بغیرکسی دبائو کے اُسے عملی شکل دینا ضروری ہے، ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ہر وہ منصوبہ جو پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہوگا، غیر ملکی دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اُسے عملی شکل دینا ضروری ہے۔ گوادر پورٹ چائنہ کو دینا اور اُس کے ذریعے سے اُس کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا یہ بلوچستان کی ترقی اور علاقے کے امن کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ جب کہ دوسری طرف پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان کے موجودہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے آزاد اُمیدوار خادم حسین سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔  

صوبائی سیکرٹریٹ لاہور سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام قوتیں جو ان دونوں منصوبوں کی راہ میں رُکاوٹ بننے کی کوشش کر رہی ہیں، وہ دراصل امریکی مفاد کے لیے کام کر رہی ہیں۔ یہ وہ قوتیں جو پاکستان کے مقابلے دشمن طاقتوں کا ساتھ دے رہی ہیں۔ یہ دونوں منصوبے پاکستان کی اکانومی، استحکام، وقار اور معاشی حوالے سے انتہائی ضروری ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے بعض نام نہاد سیاسی جماعتیں غیر ملکی دبائو میں آ کر ان معاہدوں کو ختم کرنا چاہتی ہیں، لیکن مجلس وحدت مسلمین اور دیگر تمام محب وطن جماعتیں جنہوں نے پاکستان کی بقاء اور مضبوطی کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ہے، وہ اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ اور وہ اُنہیں عملی اور سیاسی میدان میں تنہا کریں گی جو پاکستان مخالف بلاک کے ساتھ کھڑی ہیں۔ اُن قوتوں کو سیاسی میدان میں شکست دے کر ان دونوں منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 247079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش