0
Thursday 21 Mar 2013 23:35

امریکہ اور اسرائیل اسلامی ممالک میں انقلابی تحریکوں کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، جو ناکام ہونگی، ڈاکٹر محمد کمال

امریکہ اور اسرائیل اسلامی ممالک میں انقلابی تحریکوں کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، جو ناکام ہونگی، ڈاکٹر محمد کمال
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر محمد کمال کا کہنا ہے امریکہ اور اسرائیل اسلامی ممالک میں انقلاب تحریکوں کو برداشت نہیں کر رہے، تاہم ان کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف عرب ممالک میں اٹھنے والی تحریکیں اپنے نتیجے تک پہنچ چکی ہیں۔ لیکن امت مسلمہ کے دشمن یعنی اسرائیل اور امریکہ انہیں برداشت نہیں کر رہے۔ اس کے خلاف مسلسل سازشیں جاری ہیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ مدد فرمائے گا اور وہ تمام مسائل پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں جو کچھ ہو رہا، حالانکہ تیس چالیس سال تک جنہوں نے ظلم اور جبر کرنے والے حسنی مبارک کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ان کے پیٹ میں جمہوریت کا مروڑ پڑا ہے۔ یہ ساری سازشیں ہو رہی ہیں۔ تیونس میں بھی ہو رہی ہیں، لیبیا میں بھی ہورہی ہیں۔ لیکن یہ سازشیں ناکام ہوں گی اور جو لوگ اپنے ممالک میں اسلامی انقلاب لانا چاہتے ہیں انہیں کامیابی ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 248326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش