0
Monday 25 Mar 2013 23:21

سپریم کورٹ سے انصاف نہ ملا تو ملت تشیع اپنا لائحہ عمل بنانے میں آزاد ہو گی، علامہ ابوذر مہدوی

سپریم کورٹ سے انصاف نہ ملا تو ملت تشیع اپنا لائحہ عمل بنانے میں آزاد ہو گی، علامہ ابوذر مہدوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ ابوذر مہدوی نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت ہے اور نہ ہی ریاستی اداروں کی رٹ نظر آتی ہے، یہی وجہ ہے کہ غیر ریاستی عناصر کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نظر نہیں آتی۔ سانحہ مستونگ ہوا لیکن حکومت اور ریاستی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی، اسی طرح پہلے سانحہ علمدار روڈ ہوا اور اس کے چند ہفتے بعد ہی کیرانی روڈ کا واقعہ پیش آیا اور اس کے چند دن بعد سانحہ عباس ٹاون کا سانحہ رونما ہو گیا۔ جن میں دو سو سے زائد انسان شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پے در پے سانحات رونماء ہوتے جا رہے ہیں لیکن ان کی روک تھام کیلئے حکومت اور ریاستی ادارے سنجیدہ نہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے اس ملک کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سانحہ علمدار اور سانحہ کیرانی روڈ پر شہداء کی فیملیز کیساتھ کیے گئے بائیس نکاتی مطالبات پر ابھی تک مکمل عمل نہیں کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے پیش نظر ریاست کو اپنا وجود ظاہر کرنا ہو گا۔ اپنی موجودگی کا احساس دلانا ہوگا۔ آخر حکومت اور ریاستی اداروں کو خواب غفلت سے جگانے کیلئے عوام کا مزید کتنا خون درکار ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ بے گناہ معصوم شہریوں کا خون پانی کی طرح بہا جا رہا ہے۔ لیکن نہ تو اس ملک میں حکومت نظر آتی ہے اور نہ ہی فوجی قیادت متحریک ہوتی دیکھائی دیتی ہے۔ یہ ساری صورتحال واضح کرتی ہے کہ ہمارے ادارے دہشتگردوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریاست ہمارا دفاع نہیں کر سکتی تو ملت تشیع پر واضح کر دیا جائے ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں اور ان غیرریاستی عناصر کا قلع قمع کرنا بھی جانتے ہیں۔
 
علامہ ابوذر مہدوی نے واضح کیا کہ ہم سب پر اپنی حجت تمام کر چکے ہیں۔ ہم چیف جسٹس آف پاکستان چودھری افتخار محمد کی طرف سے لیے گئے سو موٹو ایکشن اور اس پر جاری کارروائی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انتظار میں ہیں کہ ریاست کا یہ ادارہ ملت جعفریہ کے ساتھ ہونے والے مظالم پر کیا مدوا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ سے انصاف نہ ملا تو پھر ملت تشیع اپنا لائحہ عمل بنانے میں آزاد ہو گی۔ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سربراہ سکینہ مہدوی سمیت شہداء کے خانوادوں کے تمام افراد نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 248931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش