0
Wednesday 27 Mar 2013 17:35

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد کی گئی اور گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی اہم شخصیات، عسکری حکام، بیوروکریٹس، سینئر صحافیوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ نجم سیٹھی ملک کے جانے پہنچانے صحافی ہیں اور وہ نجی نیوز چینل پر ایک پروگرام کی میزبانی بھی کرتے ہیں۔ ان کا نام پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر اتفاق کیلئے صوبائی سطح پر پارلیمانی کمیٹی میں اس کا اتفاق نہ ہو سکا تھا تاہم میاں شہباز شریف کی مداخلت کے بعد کمیٹی نے ان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مشترکہ فیصلہ کیا، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، ہم پالیسیوں کے فیصلے کرنے نہیں آئے، عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں وزیراعلیٰ ہوں میرا کوئی دوست یا رشتے دار نہیں، بیوروکریسی کی کرپشن کو برداشت نہیں کرونگا، بیوروکریسی سے کہتا ہوں کہ نہ خود فائدہ اٹھائیں نہ ہی کسی کو لینے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے میں ملوث ہیں ان لوگوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 249414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب