0
Thursday 28 Mar 2013 12:16

نجم سیٹھی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر الطاف حسین کی مبارک باد

نجم سیٹھی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر الطاف حسین کی مبارک باد
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے معروف صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں صوبہ پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بننے پر دلی مبارک باد پیش کی۔ الطاف حسین نے نجم سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سمیت پنجاب میں غیر جانبدار اور شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے اور شفاف الیکشن کے ذریعے ہی ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افراد کو پارلیمنٹ میں لایا جاسکتا ہے۔ نجم سیٹھی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر الطاف حسین کی مبارک باد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبہ پنجاب میں غیر جانبدار الیکشن کرانا ان کی اولین ترجیح ہوگی اور شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے وہ اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 249558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش