0
Friday 29 Mar 2013 16:24

ملالہ 30 لاکھ امریکی ڈالر کے عوض آپ بیتی لکھیں گی

ملالہ 30 لاکھ امریکی ڈالر کے عوض آپ بیتی لکھیں گی
اسلام ٹائمز۔ میڈیا کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ میں آپ بیتی لکھنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ملالہ کو کتاب لکھنے کا 30 لاکھ امریکی ڈالرمعاوضہ دیا جائے گا، توقع ہے کہ انکی آپ بیتی اس سال کے اواخر تک شائع ہوجائے گی، اور اس کا نام "میں ملالہ ہوں" (I am Malala) ہوگا۔ اس کتاب میں گذشتہ اکتوبر کو ملالہ پر سکول جاتے ہو ئے ہونے والے حملے کی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔ 

ملالہ نے بدھ کے دن برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک بیان میں کہا کہ انہیں امید ہے، انکی کہانی ہر لڑکے اور لڑکی کے سکول جانے کے حق کے لئے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہوگی۔ انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ یہ کتا ب دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچے گی، تاکہ انہیں احساس ہو کہ بعض بچوں کے لئے تعلیم حاصل کرنا کتنا مشکل ہو تا ہے۔ میں اپنی کہانی سنانا چاہتی ہوں لیکن یہ ان 6 کروڑ بچوں کی کہانی بھی ہوگی جو تعلیم حاصل نہیں کرسکے۔ 

امریکی خبر رساں ادارے اے پی اے کے مطابق کتاب کے ناشر وائیڈن فیلڈ اور نکولسن نے کہا ہے کہ وہ اس سال خزاں میں اس کتاب کو برطانیہ اور دولت مشترکہ میں فروخت کے لئے پیش کریں گے۔ پندرہ سالہ ملالہ کی آپ بیتی کو امریکہ اور بقیہ دنیا میں تقسیم کرنے کے حقوق لٹل براؤن اینڈ کو کے پاس ہیں۔ 

لٹل براؤن کے پبلشر مائیکل پائٹش نے اے پی اے سے بات کر تے ہوئے کہا، ملالہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے لئے تحریک کا باعث ہیں۔ انکی ہمت اور بقا کی کہانی سے دماغ کھلیں گے، دل بڑے ہونگے اور آخر کار اس سے زیادہ لڑکیوں اور لڑ کوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ملالہ کو سوات میں سکول جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تھا، اس حملے میں زخمی ہونے کے بعد ان کا علاج پاکستان میں کیا گیا اور بعد میں برطانیہ منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 249786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش