0
Tuesday 23 Oct 2012 00:11

برطانیہ، پولیس نے نابینا کو 50 ہزار وولٹ بجلی کے جھٹکے دے دیئے

برطانیہ، پولیس نے نابینا کو 50 ہزار وولٹ بجلی کے جھٹکے دے دیئے
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں پولیس نے غلط فہمی میں ایک معمر شخص کی چھڑی کو تلوار سمجھ کر اسے ٹیسر گن سے 50 ہزار وولٹ بجلی کے جھٹکے دیئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی انگلینڈ کے کاونٹی لین شائر میں 61 سالہ کولائن فارمر سیڑھیوں سے نیچے اتر رہا تھا اسی دوران ایک پولیس والے نے اس کے پیٹھ پر ٹیسر گن سے مارا۔ جس پر وہ زمین پر گرا۔ کولائن کا کہنا تھا کہ اسے کرنٹ لگتے ہی بہت تکلیف محسوس ہوئی اور ایسا لگا جیسے اس کا ابھی قتل کیا جا رہا ہے۔ پھر پولیس والے نے بازو موڑے اور ہاتھوں میں ہتھکڑی پہنائی۔ اس دوران میں چیخنے لگا کہ میں نابینا ہوں لیکن اس نے میری ایک نہ سنی۔ برطانوی پولیس نے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فون کال موصول ہوئی تھی کہ اسی علاقے میں ایک شخص سیمورائی تلوار لئے گھوم رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 205781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش