0
Saturday 30 Mar 2013 14:41

بیگناہ شیعہ اسیران کو رہا نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی

بیگناہ شیعہ اسیران کو رہا نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پولیس کے ہاتھوں بےگناہ شیعہ نوجوانوں کی بلاجواز اور انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے خلاف کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، رہنماء علی اوسط، سہیل مرزا اور شیعہ علما کونسل کراچی کےگرفتاری جنرل سیکرٹری علامہ جعفر سبحانی اور شیعہ اسیروں کے عزیز و اقارب بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مظاہرین نے کراچی پولیس اور ظالم انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے عزیزوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ رہنماﺅں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن شیعان حیدر کرار ﴿ع﴾ کے گھروں میں داخل ہو کر چادر و چار دیواری کو پائمال کرتے ہوئے  بےگناہ شیعہ نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کر رہی ہے اور گرفتار کرتے ہوئے شیعہ مکتب فکر کے خلاف نعرے بھی لگاتی ہے کہ تم کافر ہو۔ جبکہ ہم کہتے ہیں کہ کافر اور منافق تو یہ پولیس ہے جو آل رسول ﴿ص﴾ کی دشمن ہے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ اگر اڑتالیس گھنٹوں میں ہمارے بےگناہ اسیروں کو رہا نہیں کیا گیا تو پورے پاکستان میں بھرپور احتجاج کرینگے۔
 
رہنماﺅں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے، پولیس اور حکومت شیعان علی پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع نے قربانی دے کر پاکستان بنایا ہے اور ملت تشیع پاکستان سے محبت کرتی ہے اور اس کی تعمیر و ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور جانبدار انتظامیہ بےگناہ شیعہ جوانوں کو بلاجواز گرفتار کرکے ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے ایک طرف تو مکتب تشیع کو بدنام کر رہی ہے دوسری جانب شیعہ سنی مسلمانوں میں ایک دوسرے کیلئے نفرتیں پیدا کرنے کی ناپاک سازش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 249922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش