0
Saturday 30 Mar 2013 10:33

کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں، حق خودارادیت کے لیے حمایت جاری رکھیں گے، صدرزرداری

کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں، حق خودارادیت کے لیے حمایت جاری رکھیں گے، صدرزرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری سے آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کے وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے صدر پاکستان کو کامیابی کے ساتھ 5 سال مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور انھیں آزاد کشمیر اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی۔ صدر پاکستان نے آزاد کشمیر اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت قبول کر لی۔ صدر پاکستان نے آر پار کی قیادت کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی مرکز و محور ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی کے لیے متحد و متفق ہیں۔ صدر زرداری اس موقع پر کہا کہ افضل گورو اور مقبول بٹ کے جسد خاکی انکے لواحقین کو ملنے چاہیں۔ 

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے اس موقع پر کہا کہ دونوں اطراف کی قیادت مسئلہ کشمیر کو یک نکاتی ایجنڈا سمجھتی ہے۔ پہلی بار سیاسی قیادت نے مسئلہ کشمیر پر مشترکہ موقف اختیار کیا ہے۔ انھوں نے صدر پاکستان کو پاک ایران گیس معاہدے اور پاک چین گوادر معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان نے پاکستان کے آںے والے مستقبل کو محفوظ کر لیا ہے اور معاشی دھماکہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ایک مکار ملک ہے پاکستانی حکومت اور عوام کشمیر کے حوالے سے کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کریں۔ 

ملاقات میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان، قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر اسمبلی راجہ فاروق خان، سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین، لبریشن فنٹ کے چیئرمین امان اللہ خان، امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی، اے پی ایچ سی کے کنونیئر محمود احمد ساخر، جعمیت علماء اسلام کے امیر مولانا سعید یوسف، حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی، سابق صدر سردار انور خان، مسلم کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات صغیر چغتائی، ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر اور وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر مرتضی درانی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 249924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش