0
Saturday 30 Mar 2013 21:41

ترکی اور اسرئیل میں فلوٹیلا متاثرین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ

ترکی اور اسرئیل میں فلوٹیلا متاثرین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ترکی اور اسرائیل نے فلوٹیلا کے متاثرین کو معاوضہ دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔ یہ بات ترکی کے نائب وزیراعظم بلند آرینک نے جمعہ کو یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے، یہ بات فلوٹیلا کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کی جانب سے باقاعدہ معافی مانگنے کے بعد سامنے آگئی ہے۔

بلند آرنیک نے کہا کہ اسرائیل کا وفد اگلے ہفتے ترکی کا دورہ کرے گا۔ ماہرین اور متاثرہ خاندانوں کے وکلاء سے صلاح مشورہ کے بعد معاوضے کی رقم کا تعین کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے فلویٹلا حملے پر ترکی سے معافی مانگ لی تھی اور متاثرین کو معاوصہ دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ترکی نے معافی قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ متاثرین کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی جائے اور غزہ میں عائد بیجا پابندیوں میں نرمی لائی جائے۔
واضح رہے ترکی اور اسرائیل کے تعلقات اس وقت سے کشیدہ رہے ہیں جب اسرئیل نے غزہ کے محصور مسلمانوں کے لئے غذائی اجناس لے جانے والی کشتی فلوٹیلا کو نشانہ بنایا تھا۔ جس میں درجنوں ترکی کے باشندوں کے ساتھ دیگر ممالک کے افراد بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 250116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش