0
Tuesday 2 Apr 2013 09:54

کارکنان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا انتظار نہ کریں انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائیں، منور حسن

کارکنان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا انتظار نہ کریں انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائیں، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے جماعت اسلامی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا انتظار نہ کریں اور اپنی انتخابی مہم کو بھرپور انداز میں چلائیں۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز منصورہ لاہور میں نائب امیر اور صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کی۔ ملاقات میں شمس الرحمان سواتی نے الیکشن کے حوالے سے رہنمائی کی درخواست کی تھی۔ سید منور حسن نے کہا کہ جماعت کے امیدواران اور کارکنان کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ ہماری بات چیت تو چل رہی ہے۔ اس میں دونوں پہلو ہوتے ہیں۔ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں اور ناکام بھی۔ اس لیے امیدواران اور کارکنان کو کسی انتظار اور تذبذب کے بغیر اپنی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 250609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش