0
Monday 1 Apr 2013 13:08

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مذاکرات، جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کو امیدواروں کی فہرست دیدی

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مذاکرات، جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کو امیدواروں کی فہرست دیدی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے گذشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں مذاکرات کا ایک اور دور ہوا، جس میں پنجاب خصوصاً لاہور میں تعاون اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جماعت اسلامی نے مذاکرات میں 25 قومی اور 42 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست مسلم لیگ ن کے وفد کے حوالے کر دی۔ دونوں جماعتوں میں آج حمزہ شہباز کی قیادت میں ملاقات کا امکان ہے، گذشتہ روز ملاقات میں مسلم لیگ ن کے وفد میں پرویز ملک، زعیم قادری اور سردار ایاز صادق شامل تھے، جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے مذاکرات میاں مقصود احمد، ڈاکٹر وسیم اختر اور نذیر جنجوعہ نے کئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیٹوں کے معاملہ پر زعیم قادری اور نذیر جنجوعہ میں نوک جھونک بھی ہوئی، مسلم لیگ ن کے وفد نے جماعت اسلامی کو پنجاب سے قومی اسمبلی کے لئے 15 اور صوبائی اسمبلی سے 22 نشستوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائے جبکہ جماعت اسلامی قومی اسمبلی کے 25 اور صوبائی اسمبلی کی 42 نشستوں پر حمایت چاہتی ہے۔
 
جن میں این اے 126 لاہور سے لیاقت بلوچ، این اے 121 سے فرید احمد پراچہ، این اے 120 اور پی پی 140 سے حافظ سلمان بٹ، این اے 118 سے میاں مقصود احمد، این اے 122 اور پی پی 147 امیر العظیم، پی پی 143 چوہدری شوکت، پی پی 154، این اے 135 ننکانہ سے سرفراز احمد خان، این اے 133 شیخوپورہ سے خالد محمود ورک، این اے 98 گوجرانوالہ سے بلال قدرت بٹ، این اے 81 فیصل آباد سے عظیم رندھاوا ، این اے 82 اور 70 سے سردار خادم حسین خاں، این اے 143 اوکاڑہ سے کیپٹن (ر) ڈاکٹر لیاقت کوثر، سرگودھا سے حاجی جاوید اقبال چیمہ، اسلام آباد سے میاں اسلم، لیہ سے چوہدری اصغر گجر، این اے 110 پی پی 122 سیالکوٹ، این اے 87 چنیوٹ سے ظفر جمال بلوچ، این اے 185 اور پی پی 271 بہاولپور سے ڈاکٹر وسیم اختر سمیت ڈی جی خان، ملتان، قصور سے امیدوار شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 250510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش