0
Monday 1 Apr 2013 20:26

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور ناکام کوشش، پاراچنار کا باشندہ بال بال بچ گیا

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور ناکام کوشش، پاراچنار کا باشندہ بال بال بچ گیا

اسلام ٹائمز۔ آج منگل کے دن 4 بجے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے لائق حسین نامی ایک شخص اپنی گاڑی میں موٹر وے پل کے قریب واقع ادویات کی کمپنی گیا ہوا تھا اور وہاں اپنا کچھ کام نمٹاکر واپس آرہا تھا کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے دو موٹر سائیکل سواروں نے بڈھنی روڈ پر واقع مسجد بلال کے بالکل سامنے اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اسکی کار کے شیشے ٹوٹ گئے، مگر وہ خود معجزانہ طور پر بچ گیا۔

جب لائق حسین سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ اپنے مکان کا کرایہ وصول کرنے کی غرض سے وہ مذکورہ مقام پر گیا ہوا تھا۔ اور کرایہ وصول کرکے واپس آرہا تھا کہ قریب مسجد بلال کے گیٹ کے ساتھ واقع ایک سپیڈ بریکر پر جیسے ہی اسکے ڈرائیور نے بریک لگا کر گاڑی آہستہ کی، تو سائڈ پر کھڑے دو موٹر سائیکل سواروں میں سے ایک آگے بڑھا اور پستول سے یکے بعد دیگرے ان پر 6 گولیاں چلائیں۔ گولیوں سے گاڑی کے فرنٹ اور سائڈ کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ بازار میں لوگوں کی رش کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

لائق حسین نے قریب واقع ایک خان (سردار) کے حجرے میں پناہ لی، اور فورا پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے کچھ اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ جب لائق حسین سے پوچھا گیا کہ تمہیں کبھی کوئی دھمکی ملی ہے، تو اس نے نفی میں جواب دیا۔ واضح رہے لائق حسین ولد حاجی حسن خان کا تعلق پاراچنار کے گاؤں زیڑان یوسف خیل سے ہے اور وہ یوسف کیمیکل لیب کے نام سے ادویات کی ایک کمپنی چلاتا ہے اور اپنی کمپنی کی ادویات وہ افغانستان، فاٹا اور پنجاب کے مختلف شہروں کو سپلائی کرتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 250667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش