0
Monday 1 Apr 2013 13:31

پاراچنار، حلقہ این اے 37 سے 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

پاراچنار، حلقہ این اے 37 سے 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے حلقہ این اے 37 فاٹا 2 سے کل 26 افراد نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔ کاغذات داخل کروانے والوں میں سے ریٹائرڈ چیف ائر مارشل سید قیصر حسین شاہ، سابق ایم این اے ساجد حسین طوری، سید اقبال سید میاں، ابرار حسین جان اور ممتاز بھائی اور حفیظ اللہ ولد محمد صدیق نمایاں ہیں، انکے علاوہ بھی امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے کاغذات داخل کرائے ہیں۔ اس حلقے سے کاغذات داخل کروانے والے امیدواروں میں سے اکثریت طوری بنگش قبائل کی ہے۔ جن میں سے تین امیدواروں کو علاقے میں خاصی مقبولیت حاصل ہے، سابق ائر چیف مارشل سید قیصر حسین، ساجد حسین طوری اور سید اقبال حسین میاں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ ان تینوں میں سید قیصر حسین کے چانسز زیادہ ہیں۔ تاہم باقی دو کے متعلق بھی حتماً کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اس حلقے میں غالب اکثریت اگرچہ طوری اور بنگش قبائل کی ہے، تاہم انکے علاوہ 20 سے 25 فیصد غیر طوری طالبان نواز قبائل بھی موجود ہیں۔ دیگر قبائل کی طرف سے شام تک صرف ایک شخص حفیظ اللہ ولد محمد صدیق کا نام سامنے آیا ہے۔ طوری اقوام کے تھنک ٹینکس اور مفکرین نے یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر طوری بنگش قبائل کے درجن بھر امیدواروں کے مقابلے میں طالبان نواز مخالف فریق کا صرف ایک امیدوار سامنے آگیا، تو انکی جیت یقینی ہے، کرم ایجنسی میں دو حلقے ہیں، حلقہ این 38 تو ویسے بھی مخالف فریق کی کنفرم سیٹ ہے، لیکن طوری بنگش قبائل سے زیادہ امیدوار ہونے کی صورت میں این اے 37 کی سیٹ بھی خطرے سے خالی نہیں۔

خبر کا کوڈ : 250501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش