0
Tuesday 2 Apr 2013 22:55

الیکشن2013ء، این اے 120 سے نواز شریف اور جاوید ہاشمی میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا

الیکشن2013ء، این اے 120 سے نواز شریف اور جاوید ہاشمی میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن 2013ء میں بڑے نامور سیاستدان ایک دوسرے کے حریف بن گئے۔ نوازشریف کا مقابلہ سابق لیگی سینئیر رہنما اور تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی سے ہوگا۔ شہباز شریف اور عمران خان بھی مدمقابل آگئے۔ الیکشن 2013ء کئی لحاظ سے منفرد ہوتے جا رہے ہیں، ماضی میں ایک پلیٹ فارم سے لڑنے والے بڑے سیاسی رہنما ایک دوسرے کے مدمقابل آ گئے ہیں۔ این اے 120 سے نواز شریف اور سابق لیگی کارکن اور تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوہد ہاشمی میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا جو کبھی خود ن لیگ کا اہم حصہ تھے۔

این اے 126 سے جاویدہاشمی کا مقابلہ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سے ہوگا۔ شہباز شریف بھی انتخابات میں تین حلقوں سے حصہ لے رہے ہیں۔ این اے 71 سے عمران خان اور شہباز شریف کا ٹکراؤ ہوگا۔ عمران خان کا مقابلہ این اے ون میں ہو گا عمران خان اور اے این پی کے غلام احمد بلور یا غضنفر بلور مدمقابل ہیں۔ ن لیگ کے چوہدری پرویز الہی نے این اے 52 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ جہاں ان کا مقابلہ پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار بشارت راجہ سے ہو گا۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا مقابلہ ن لیگ کے امیدوار جاوید اخلاص سے ہو گا۔ چوہدری پرویز الہی نے این اے ایک سو پانچ گجرات سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ اسی حلقے سے پیپلزپارٹی کے چوہدری احمد مختار کھڑے ہیں۔ ن لیگ کے امیدوار احمد سعید بھی اسی سیٹ کیلئے میدان میں ہیں۔ جو احمد مختار کے بھائی ہیں۔
این اے 250 پر سابق صدر پرویز مشرف کے مقابلے میں عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی آگئی ہیں۔ اسی نشست سے ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری، جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان اور تحریک انصاف کے عارف علوی بھی مدمقابل ہیں۔ رہنما فاروق ستار کے مدمقابل این اے 249 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ایم حنیف ہوں گے۔ این اے 55 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے مقابلے پر چوہدری ریاض ہیں۔
خبر کا کوڈ : 250995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش