0
Wednesday 3 Apr 2013 04:49

دہشتگرد اپنے حامیوں کو پارلیمنٹ بھیجنا چاہتے ہیں، صاحبزادہ فضل کریم

دہشتگرد اپنے حامیوں کو پارلیمنٹ بھیجنا چاہتے ہیں، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ عوام سیاسی فرعونوں سے نجات کے لیے نظامِ مصطفٰی (ص) کا پرچم تھام لیں۔ نظامِ مصطفٰی (ص) آئے گا تو عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور امن ملے گا۔ منی لانڈرنگ کے مجرموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن لیپا پوتی کی بجائے بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالے۔ امیدواروں کی سچی اور کھری جانچ پڑتال نہ ہوئی تو شدید عوامی ردعمل ہوگا اور انتخابات متنازع ہوجائیں گے۔ عوام ووٹ کو تبدیلی کی چابی بنائیں۔ غریب عوام کا دم بھرنے والے اقتدار کے لیے اربوں روپے لٹا رہے ہیں۔ مراعات یافتہ حکمران اشرافیہ کے خلاف عوامی غم و غصہ 11مئی کو بیلٹ بکسوں سے نکلے گا۔ مشرف کی باقیات کو گلے لگانے والے موقع پرست ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ پاکستان میں امیر ترین لوگ غریب ترین لوگوں کے لیڈر بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان قیادت کے بحران کا شکار ہے۔ قیادتوں کی بہتات نے قیادت کا فقدان پیدا کر دیا ہے۔ دہشت گرد اپنے حامیوں کو پارلیمنٹ بھیجنا چاہتے ہیں۔ 40 ہزار شہداء کے لواحقین دہشت گردوں کے حامیوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ 11مئی کے الیکشن میں عوامی توقعات پوری نہ ہوئیں تو کوئی المیہ رونما ہوسکتا ہے اور ملک کسی حادثے سے دوچار ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 62، 63 کے تحت امیدواروں کی بے رحم سکروٹنی نہ ہوئی تو الیکشن کا سارا عمل مشکوک اور متنازع ہوجائے گا۔ جس ملک میں غریب لوگ غربت کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، اس ملک کے لیڈر انتخابی مہم پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ امیر لوگوں کے لیے سیاست کھیل اور جمہوریت رکھیل بن چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 251040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش