0
Wednesday 3 Apr 2013 23:41

دہشت گردوں نے الیکشن کے موقع پر حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا

دہشت گردوں نے الیکشن کے موقع پر حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان پاکستان کے مختلف گروپ اور بی ایل ایف الیکشن سے قبل اور انتخابات کے دوران ملک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے گروپ اہم سیاسی و مذہبی شخصیات، سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف، سکیورٹی فورسز، اہم سرکاری تنصیبات اور پولنگ سٹیشنوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ جن شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا خدشہ ان میں پشاور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، گوجرانوالہ، گلگت، سکردو، ڈی جی خان و دیگر اہم شہر شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لے کر فول پروف انتظامات کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ خفیہ ایجنسیوں نے ایسے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کر دی ہیں جو ان واقعات میں استعمال ہو سکتے ہیں جبکہ وزارت داخلہ نے کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں کی بھی فہرست تیار کی ہے جن کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کی اس منصوبہ بندی میں تحریک طالبان کے طارق کاررواں، امجد فاروقی، لشکر جھنگوی، فاروق پنجابی، حزب المجاہدین، جیش محمد، بیت اللہ محسود گروپس اور القاعدہ کے ازمری گروپ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 251273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش