0
Sunday 7 Apr 2013 22:45

ایران کیخلاف اقتصادی پابندیاں امریکہ کیساتھ مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، ڈاکٹر سعید جلیلی

ایران کیخلاف اقتصادی پابندیاں امریکہ کیساتھ مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، ڈاکٹر سعید جلیلی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی قومی سلامتی کی اعلٰی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر سعید جلیلی نے مغربی ممالک کی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کو مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے خلاف مغرب کی معاندانہ پالیسیاں نئی نہیں ہیں۔ ڈاکٹر سعید جلیلی نے روسی ٹی وی راشا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں، کیونکہ امریکہ کی سبھی حکومتوں نے ایرانی عوام کے خلاف دشمنی پر مبنی اقدامات کئے ہوئے ہیں اور اب یہی دھمکیاں اور دشمنانہ اقدامات، ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ ایران کو مزید اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دے رہا ہے حالانکہ ان پر واضح ہوگیا ہے کہ ان پابندیوں کا ایرانی عوام پر کوئی اثر نہیں ہے اور ملت ایران نے انہیں اچھے مواقع میں بدل دیا ہے۔

اسلامی جمہوری ایران کی قومی سلامتی کی اعلٰی کونسل کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے تمامتر دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوری ایران اقتصادی لحاظ سے دنیا کا سترھواں بڑا ملک ہے اور ایرانی دانشوروں نے ایٹمی، خلائی، طبی اور سائنس کے مختلف شعبوں میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے آلماتی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اگر ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کیا جائے تو افزودگی کے ملتوی ہونے کے بارے میں بات ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 252420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش