0
Friday 5 Apr 2013 23:39

ایران اور گروپ 1+5 کے مذاکرات، ایرانی وفد نے جامع اور شفاف تجاویز پیش کر دیں

ایران اور گروپ 1+5 کے مذاکرات، ایرانی وفد نے جامع اور شفاف تجاویز پیش کر دیں
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی اعلٰی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران نے قزاقستان کے شہر آلماتی میں جاری دوسرے دور کے مذاکرات میں پانچ جمع ایک گروپ کو واضح تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تجاویز کا مقصد باہمی تعاون شروع کرنا ہے۔ علی باقری نے آج آلماتی میں پہلے دور کے مذاکرات کے بعد کہا کہ اسلامی جمہوری ایران نے ان مذاکرات میں اس بات پر تاکید کی ہے کہ اعتماد سازی کے اقدام سے مراد وہ اقدامات ہیں جو فریقین کو انجام دینے ہونگے۔ ایران کی اعلٰی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مذاکرات آج اور ممکنہ طور پر کل بھی جاری رہیں گے، تاکہ فریقین اپنا اپنا موقف بیان کرسکیں اور باہمی تعاون کی راہ ہموار ہوسکے۔ واضح رہے اسلامی جمہوری ایران کی اعلٰی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر سعید جلیلی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ مذاکرات میں کامیابی کے لئے مغرب کو ایران کے پرامن ایٹمی حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 251851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش