5
0
Monday 8 Apr 2013 02:43
بزرگ علماء ہمارے سر کا تاج ہیں

علامہ ناصر عباس جعفری نے اتحاد ملت کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر دستخط کر دیئے

علامہ ناصر عباس جعفری نے اتحاد ملت کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر دستخط کر دیئے
اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نو منتخب سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ملی تنظیموں، اداروں اور سربراہ شخصیات کے درمیان ملی وحدت کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سندھ عبداللہ مطہری، صوبائی سیکرٹری سیاسیات پنجاب سید اخلاق الحسن بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی، سابق سیکرٹری عزاداری سید فضل عباس نقوی، سید فرحان حیدر زیدی، محمد مہدی سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔
 
ضابطہ اخلاق پر دستخط کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شیعہ قوم کی عظمت و سربلندی ہماری وحدت میں ہے۔ ہمارا اتحاد ہی استعماری قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ہم ہر موڑ پر وحدت کا علم بلند کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بزرگ علماء کرام ہمارے سر کا تاج ہیں۔ ہماری وحدت قوم و ملک کے مفاد میں ہے۔ ہم اپنی وحدت کی طاقت سے وطن اور اسلام دشمن عناصر کو رسوا کریں گے۔ ملی تنظیموں، شخصیات اور اداروں کا اتحاد تکفیریوں کا راستہ روکنے کا باعث بنے گا اور آئندہ انتخابات میں ملی تنظیمون کے نمائندے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ 

علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ یہ ضابطہ اخلاق نہ صرف انتخابات کے دوران بلکہ آئندہ ادوار میں بھی ملت کی وحدت کی علامت ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ علامہ شیخ محسن نجفی نے ملی تنظیموں، اداروں اور سربراہ شخصیات کے درمیان ملی وحدت کے حوالے سے ایک ضابطہ اخلاق تیار کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس ضابطہ اخلاق پر جامعتہ المنتظر کے سربراہ اور بزرگ عالم دین علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور الکوثر یونیورسٹی کے سربراہ اور بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی دستخط کر چکے ہیں۔ تاہم شیعہ علماء کونسل کی طرف سے ابھی دستخط ہونا باقی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 252450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Great.......!
خدا اس وحدت کو قائم رکھے، آمین
pehlay peman-e-wahdat phir Zabta Ikhlaq , wat is this
BEST
ملت کی سر بلندی کی جانب ایک اور اہم قدم۔
ہماری پیشکش