0
Sunday 14 Apr 2013 10:46

سفارشی کلچر اعلی تعلیمی اداروں کو تباہ کر دے گا، سردار یعقوب

سفارشی کلچر اعلی تعلیمی اداروں کو تباہ کر دے گا، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان کی زیرصدارت میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسٹ کی سینٹ کا اجلاس گذشتہ روز کشمیر ہائوس، صدارتی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ جس میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور سمیت سینٹ کے پندرہ سے زائد ارکان نے شرکت کی۔ سینٹ کے تقریبا تین سال بعد ہونے والے اجلاس میں طویل ایجنڈے پر غوروخوص کیا اور متعدد معاملات کی توثیق منظوری دی گئی۔ سردار محمد یعقوب نے طویل عرصے تک سینٹ کا اجلاس نہ بلانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ یونیورسٹی سینٹ کا اجلاس سال میں کم از کم دو مرتبہ اور سینڈیکیٹ کا اجلاس سال میں چار مرتبہ ضرور بلایا جائے۔ صدر آزاد کشمیر نے سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم میں پیسے کی لالچ، سیاست، اقرباپروری اور پسند و ناپسند کی کوئی گنجائش نہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ہر کوئی سفارش پر نوکری لینا چاہتا ہے یہ رجحان برقرار رہا تو ہمارے اعلی تعلیمی اداروں کا معیار گرے گا اور یہ ادارے تباہ ہو جائیں گے۔ میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔ میں نے گذشتہ پونے دو سال کے دوران آزاد کشمیر کی تمام یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انھوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے معیار کو بہتر بنانے اور تمام امور بطریق احسن چلانے کےلیے سینٹ اور سینڈیکیٹ کے اجلاس بروقت بلائے جائیں۔
 
سردار یعقوب نے کہا کہ میں نے پہلی مرتبہ میرپور یونیورسٹی آف ساءنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سینٹ میں نامور ماہرین تعلیم، وکلاء، سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد کو شامل کیا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے شعبوں کے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے یونیورسٹی کو بہتر بنائیں۔ صدرآزاد کشمیر نے سینٹ اجلاس کا ایجنڈا تاخیر سے ممبران کو فراہم کرنے پر براہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایجنڈے کی کاپیاں صدارتی سیکرٹریٹ اور تمام ممبران کو ایک ہفتہ قبل ملنی چاہیں تھیں تاکہ ممبران پڑھ کر اور تیاری کر کے آتے جس پر سینٹ ممبران نے بھی کہا کہ ہم نے بھی اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسٹ کے حوالے سے قانون ساز اسمبلی کی کمیٹی بنائی گئی تھی جس کا مقصد یونیورسٹی کے معاملات کا جائزہ لینا تھا۔ ہمیں چیک اینڈ بیلنس کا برا نہیں ماننا چاہیے اس طرح بہتری کی گنجائش پیدا ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 254060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش