0
Tuesday 9 Apr 2013 09:21

سیاست کھیل نہیں عبادت ہے، راجہ فاروق

سیاست کھیل نہیں عبادت ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق خان نے مسلم لیگی زور دیا ہے کہ وہ آنیوالے ایک مہینے میں اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر کے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے ہمہ تن وقف ہو جائیں اور قائد پاکستان جناب محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کا عوام سے قریبی رابطہ ہے۔ اس لیے نچلی سطح پر تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ یافتہ امیدواروں کو کامیاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں ںے مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجہ فاروق نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے مثبت کردار کی وجہ سے آج پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے 5 سالوں میں جس طرح عوام کا بے دردی سے استحصال کیا اس وجہ سے عوام ان سے بد دل ہو چکی ہے۔ راجہ فاروق نے کہا کہ سیاست کھیل نہیں بلکہ عبادت ہے میں عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ قومی معاملات پر آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا۔ چوہدری مجید کو کراچی سے واپسی پر بتا دیا ہے کہ تمہاری اگلی منزل جیل ہے آزاد کشمیر میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 252721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش