0
Monday 15 Apr 2013 15:08

عراق کے مختلف شہروں میں 11 بم دھماکے، 27 افرادجاں بحق، 120 زخمی

عراق کے مختلف شہروں میں 11 بم دھماکے، 27 افرادجاں بحق، 120 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں صبح کے وقت یکے بعد دیگرے 11 بم دھماکے ہوئے جسکے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکوں میں ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق بیشترکی حالت تشویشناک ہے جسکے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، عراقی حکام کے مطابق سمارا، حلہ، ناصریہ اور کرکوک میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑیوں کو اڑایا گیا۔ واضح رہے کہ 5 دن بعد ملک میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہو رہے ہیں، عراق میں ہونے والے بم دھماکوں میں انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں اب تک 14 امیدوارہلاک ہوچکے ہیں.
خبر کا کوڈ : 254370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش