0
Friday 19 Apr 2013 18:45

ملک بھر کے گرڈ اسٹیشنوں پر ایف سی کی بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ

ملک بھر کے گرڈ اسٹیشنوں پر ایف سی کی بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں شدت پسندوں کی جانب سے بجلی کے گرڈ اسٹیشنوں کو تباہ کرنے کے واقعات میں اضافے کے بعد حکومت نے ملک کے تمام گرڈ اسٹیشنوں کے اطراف میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزارتِ پانی و بجلی اور وزارت داخلہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 450 اہلکار فوری طور پر صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چار صوبوں میں 15 گرڈ اسٹیشنوں پر تعینات کئے جائیں۔ 

ایک سینیئر اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ گرڈ اسٹیشنوں پر ایف سی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ شیخ محمدی ( بڈھ بیر پشاور) گرڈ اسٹیشن پر حملے کے بعد پانی و بجلی کے نگران وزیر ڈاکٹر مصدق ملک اور نگران وزیر داخلہ ملک حبیب اللہ خان کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ 

اس موقع پر وزارت پانی و بجلی کی جانب سے 220 کلو واٹ کے گرڈ اسٹیشنوں پر 25 ایف سی اہلکاروں اور پانچ سو کلو واٹ کے گرڈ اسٹیشنوں پر 30 ایف سی اہلکاورں کو تعینات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی پیدا کرنے والی کمپنیوں نے حساس گرڈ اسٹیشنوں کی نشاندہی کرائی تھی اور ان گرڈ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

اہلکار نے مزید بتایا کہ شدت پسندوں نے گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے شہر میانوالی میں موجود گرڈ اسٹیشنوں پر حملے کئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ واپڈا نے اسٹیشنوں پر خود اپنی نجی سیکیورٹی گارڈ تعینات کی تھی لیکن وہ تربیت یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے شدت پسندوں کا مقابلہ نہ کرسکے۔ 

نگران وزیرِ پانی و بجلی مصدق ملک نے تصدیق کی کہ شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر ہونے راکٹ حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کے چیک جاری کئے جاچکے ہیں۔ اجلاس میں انہوں نے واضح کیا کہ ملک پھر میں موجود گرڈ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی تعینات کرنے کا منصوبہ حالات کو بہتر بنائے گا۔ 

یاد رہے کہ رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو محمدی گرڈ اسٹیشن پر شدت پسندوں نے سات راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں واپڈا کے عملے سمیت متعدد پولیس اہلکار جاں بحق ہوگے تھے۔
خبر کا کوڈ : 255840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش