0
Sunday 21 Apr 2013 22:14

عمران خان اور پرویز مشرف پر حملوں کا خطرہ ہے، خفیہ اداروں کی رپورٹ

عمران خان اور پرویز مشرف پر حملوں کا خطرہ ہے، خفیہ اداروں کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور غیر ملکیوں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی طرف سے دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے۔ انتہا پسند علاقے میں موجود ہیں، مزید کارروائی کے لئے میرانشاہ سے احکامات کا انتظار ہے۔ ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے متحرک گروپوں کے رہنماوں کی اہم ملاقات 7 اپریل کو سراروغہ میں ہوئی، جس میں پرویز مشرف اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے پر غور کیا گیا۔ پرویز مشرف پر حملے کی ذمہ داری علی موسٰی اور عبداللہ افغانی کو سونپی گئی ہے، جبکہ اپریل سے مئی کے درمیان پشاور کے ہوٹلوں میں مقیم غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کا کام کمانڈر سعد محسود کو دیا گیا۔ جنوبی پنجاب میں دہشت گرد تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 256549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش