0
Monday 22 Apr 2013 07:14

گیاری سیکٹر آپریشن، ایک اور فوجی کی لاش برآمد جبکہ 24 افراد کی لاشیں تاحال لاپتہ

گیاری سیکٹر آپریشن، ایک اور فوجی کی لاش برآمد جبکہ 24 افراد کی لاشیں تاحال لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ گیاری سیکٹر میں اتوار کو ایک اور فوجی کی میت برآمد ہوگئی اس طرح اب تک مجموعی طور پر 122 میتیں برآمد ہوچکی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، سرچ آپریشن دوبارہ شروع کئے جانے پر بہت جلد کامیابی ملی اور پاک فوج ایک مزید میت برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
 
7 اپریل 2012ء کو گیاری میں بھاری برفانی تودے تلے آکر 140 فوجی اور 6 ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین کے سویلین جاں بحق ہوگئے تھے۔ 27 نومبر 2012ء کو شدید سرد موسم کے باعث امدادی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔
 
121 فوجیوں کی میتیں اس سے پہلے برآمد ہوئی تھیں جبکہ کل برآمد ہونے والی میت سمیت کل 122 افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔ موسم صاف ہونے اور برف پگھلنے کے بعد 15 اپریل 2013ء کو دیگر 24 افراد کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی گئیں۔ 

اس آپریشن میں 228 فوجی اہلکاروں سمیت بھاری انجینئرنگ آلات، کھدائی کی مشینیں، ڈرل مشینیں اور بلڈوزرز استعمال کئے جارہے ہیں۔ گیاری میں امدادی کارروائیاں آخری فوجی کی میت کی برآمد ہونے تک جاری رہیں گی۔ امید کی جارہی ہے کہ لاپتہ ہونے والے دیگر تمام فوجیوں کی لاشیں بہت جلد برآمد کی جائینگی۔
خبر کا کوڈ : 256608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش