0
Sunday 21 Apr 2013 23:34

زلزلہ سے ماشکیل میں 5609 مکانات اور دکانیں متاثر ہوئیں، اسسٹنٹ کمشنر

زلزلہ سے ماشکیل میں 5609 مکانات اور دکانیں متاثر ہوئیں، اسسٹنٹ کمشنر

اسلام ٹائمز۔ اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل سید مرید شاہ نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے زلزلے سے بری طرح متاثرہ علاقے ماشکیل میں نقصانات کا سروے مکمل کر لیا ہے۔ جس کے مطابق حالیہ زلزلے سے ماشکیل میں کل 5609 مکانات اور دکانیں متاثر ہوئیں، جن میں دو ہزار سے زائد مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ پانچ سو خیمے زلزلہ متاثرین میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیلدار ماشکیل کی سربراہی میں نقصانات کا سروے کرنے والی ٹیم کی رپورٹ صوبائی حکومت، پی ڈی ایم اے، سی ڈی ایم اے اور ایرا کو ارسال کر دی گئی ہے۔ 

انہوں کہا کہ متاثرین میں امداد کی بلا امتیاز تقسیم کو یقینی بنانے کے لیئے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہوں اور اس سلسلے میں متاثرین کی شکایات بہت جلد دور ہو جائیں گی۔ انہوں کہا یہ اللہ کی طرف سے بھیجی گئی قدرتی آفت ہے جو کسی سخت امتحان سے کم نہیں۔ اس لئے ہمیں چاہیے کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں بلکہ ہمت اور تحمل سے حالات کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اس سلسلے میں مکمل طور پر چوکس ہے اور متاثرین کی مشکلات کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 256552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش